Saturday, August 31, 2019

سیدنا فاروق اعظمؓ کون تھے !

سیدنا فاروق اعظمؓ کے بارے میں علامہ دوست محمد قریشی رح کے سو اقوال ، جو ان کی کتاب "چار تارے" سے کمپوز کرکے اہلسنّت سوشل میڈیا ٹیم کے ساتھیوں کو یومِ فاروق اعظمؓ پر ٹوئٹر ٹرینڈ میں استعمال کرنے کیلئے دیے گئے، افادۂِ عام کیلئے حاضرِ خدمت ہیں! (محمد رشیدی)

(1)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کو محبوب خداﷺ نے غلبہ دین اور سطوت اسلام کے لیےدربار ربوبیت سے طلب کیا.

(2)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کو پروردگار عالم نے دینی ترقی کے لئے چن کر بھیجا.

(3)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جنکے ایمان لانے سے پہلے جبرائیل امینؑ نے ان کی تشریف آوری کا مژدہ پیغمبر اسلامﷺ کو دیا.

(4)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کی تشریف آوری پر حضورﷺ نے مرحبا کی آواز بلند فرمائی.

(5)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کے ایمان سے جملہ صحابہ کرام کو تقویت پہنچی.

(6)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کی آمد سے مسلمانوں کو خدا کے گھر میں خدا کی عبادت کرنا نصیب ہوئی.

(7)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کے ایمان کی خوشی میں زمین نے اظہار مسرت کیا.

(8)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کی ایمان کی خوشی میں فلک نیلی فام رقص میں آیا.

(9)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کو کعبہ میں جاتے وقت سب صحابہ اکرامؓ سے آگے جانے کا شرف حاصل ہوا.

(10)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کی تشریف آوری کی خوشی میں دیوار حرم نے بوجہ افتخار اپنا سر تا بعرش کردگار پہنچایا.

(11)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کے قدوم میمنت لزوم سے زمزم کے آب شیریں نے سلسبیل کو ذائقہ حل اور بخشا.

(12)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کے کعبہ میں داخل ہونے کے بعد جناب محمدﷺ کے تکبیر کہنے سے بت منہ کے بل گر گئے.

(13)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کو فاروق کا لقب دربار رسالتﷺ سے عطا ہوا.

(14) سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے کہ "منھا خلقنکم" کے پیش نظر جنکی مٹی کا خمیر بہشت بریں کی مٹی سے بنایا گیا.

(15)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جنہوں نے کفر کو چیلنج کر کے بیت اللہ کے اندر مشرکین کے روبرو نماز ادا کی.

(16)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جنہوں نے جنگ بدر کے قیدیوں کے بارے میں قتل کا مشورہ دیا.

(17)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جنہوں نے غزوه تبوک کے موقع پر اپنے مال کا نصف حصہ پیش کر کے صاحب نبوتﷺ کی خوشنودی حاصل کی.

(18)سیدنا عمر فاروق وہ تھے جن کے حق میں خاتم النبینﷺ نے ''لوکان بعدی نبی لکان عمر" فرمایا.

(19)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کی تقریر دل پذیر اور جرات نے سقیفہ بنی ساعدہ میں مہاجرینؓ وانصارؓ کا اختلاف مٹا دیا.

(20)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کی حکومت عدالت سیاست کو دیکھ کر سیدنا علیؓ نے آپ کو مسلمانوں کا ملجاء ٯ ماوی قرار دیا.

(21)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کی ذات بابرکات کو سیدنا علیؓ نے فرحاں و شاداں قیم بالامر فرمایا.

(22)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کے لشکر کو دیکھ کر سیدنا علیؓ نے جنداللہ کا لقب عطاء کیا.

(23)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کے مذہب کو شیر جلی سیدنا علیؓ نے ''دین اللہ'' سے تعبیر کیا.

(24)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کی ''یا ساریة الجبل'' والی آواز نے نہاوند میں غافل فوج کو جگا دیا.

(25)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جنکے مکتوب کی برکت سے دریا جاری اور مشرکانہ رسم کا خاتمہ ہو گیا.

(26)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جنکی مبارک رائے کے مطابق آیت "واتخذوا من مقام ابراھیم مصلی "نازل ہوئی.

(27)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جنکی غیرت کی حمایت میں بے پردہ عورتوں کو پردہ ملا.

(28)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کے لفظ مولا کو حضور ﷺ پر استعمال کرنے سے آیت "ان اللہ ھو مولاہ" نازل ہوئی.

(29)سیدناعمر فاروقؓ وہ تھے جن کی دعا پر حرمت شراب کا تصریحی حکم نازل ہوا.

(30)سیدنا عمر فاروقؓ وہ تھے جن کی رائے کی تائید میں منافق کا جنازہ نہ پڑھنے کے سلسلے میں وحی نازل ہوئی.

(31)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کے ''افک سیدہ عائشہ صدیقہؓ'' کے سلسلے میں "سبحانک ھذا بھتان عظیم" کہنے پر موافقت قرآن نے فرمائی.

(32)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کے مقبوضات اسلام کا رقبہ (225103) مربع میل تک پہنچ گیا.

(33)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے ''حسبنا کتاب اللہ'' کہ کر مراد نبوتﷺ پوری فرمائی.

(34)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کے جواب نے "من یھدہ اللہ فلا مضل له" کی ترجمانی کی.

(35)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کی ہم نوائی اور تصدیق صاحب نبوتﷺ نے سکوت فرما کر کی تو اہل بیتؓ نے عملی طور پر فرمائی.

(36)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کی غیرت چار دانگ عالم میں مشہور ہوئی.

(37)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کا صدیق اکبرؓ کے بعد بلا اختلاف خلافت کے لیے انتخاب ہوا بلکہ افضل الخلق بعدالرسلؑ نے جن کا انتخاب فرمایا.

(38)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جو اپنے دور خلافت میں اگر ایک طرف ایران پر فوجیں بھیج رہے ہیں قیصر و کسری کے سفیروں سے تبادلہ خیال کر رہے ہیں ایران مصر کے فاتحین کے نام فرامین جاری کر رہے ہیں۔ حضرت خالد بن ولیدؓ اور امیر معاویہؓ سے باز پرس کر رہے ہیں تو دوسری طرف بدن پر پیوند لگا کر تہ پہن رہے ہیں سر پر پھٹا ہو عمامہ اور پاؤں میں بوسیدہ چپل ھے.

(39) سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جو کسی وقت ممبر پر چڑھ کر خدائی احکام سنا رہے ہیں تو کسی وقت مشکیزہ کندھوں پر رکھ کر محتاجوں بیکسوں اور بیواؤں کو پانی پلا رہے ہیں.

(40)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جو دن کو خلافت کے امور سر انجام دیتے ہیں تو رات کو مدینہ کی گلیوں میں پہرہ دیتے نظر آتے ہیں.

(41)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جو غنی اتنے ہیں کہ شاہوں کے تاج آپ کے قدموں پر نثار ہیں لیکن سادہ اس قدر ہیں کہ بادشاہوں کے سفیر آپ کی سادگی کی وجہ سے پہچانتے بھی نہیں اور بھول جاتے تھے.

(42)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جو باطنی اقتدار کے مقابلہ میں ظاہری وجاہت کو ہیچ سمجھتے تھے.

(43)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے کہ دینی معاملات میں جس قدر سخت تھے ذاتی معاملات میں اسے زیادہ نرم تھے.

(44)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے تحفظ مال کے لیے بیت المال کا خزانہ قائم کیا.

(45)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جس کے حسن تدبیر کی برکت سےعدالتیں قائم ہوئی قاضی مقرر ہوئے.

(46)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کی سیاسی قابلیت کے نتیجے میں فوجی دفتر قائم ہوئے اور والنٹیروں کی تنخواہیں مقرر ہوئی.

(47)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کے مشورے سے دفتر مال قائم ہوا پیمائش کا طریقہ جاری ہوا.

(48)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کے رموز سلطنت سے تجربہ کاری کی برکت سے مردم شماری کی ترویج ہوئی.

(49)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے مفلوک الحال عیسائیوں اور یہودیوں کے روزینے مقرر کیے.

(50)سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے مکہ معظّمہ سے لیکر مدینہ منورہ تک مسافروں کے آرام کے لئے چوکیاں اور سرائیں بنائیں.

(51) فاروقِ اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے شوکتِ اسلام اور رعبِ حکومت کے پیشِ نظر فوجی چھاؤنیاں مقرر فرمائیں۔

(52) فاروقِ اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے تحفظِ قرآن کی غرض سے نمازِ تراویح کی جماعت کا باجماعِ صحابہ کرامؓ فیصلہ فرما کر قیامت تک کیلئے امتِ مسلمہ پر احسانِ عظیم کیا۔

(53) فاروقِ اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے تراویح کو بہئیتِ کذائیہ جاری فرما کر امتِ رسولِ مقبولﷺ کو حفاظتِ قرآن کا موقع دیا۔

(54) فاروقِ اعظمؓ وہ تھے جن کی بابرکت محلے کا محلہ آگ کی زد سے بچ گیا تھا۔

(55) فاروقِ اعظمؓ وہ تھے جن کے قدم کی حرکت سے مدینہ پاک زلزلے سے قیامت تک کیلئے محفوظ ہوگیا۔

(56) فاروقِ اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے خوفِ خدا کے پیشِ نظر بیت المال سے راشن کندھوں پر اٹھا کر یتیموں تک پہنچایا۔

(57) فاروقِ اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے انسدادِ رشوت کیلئے عمال کی تنخواہیں زیادہ سے زیادہ مقرر فرمائیں۔

(58) فاروقِ اعظمؓ وہ تھے جو امیر المؤمنین ہونے کے باوجود یزید بن ثابت کے سامنے مدعا علیہ بن کر پیش ہوئے۔

(59) فاروقِ اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے قضاۃ کا سلسلہ جاری فرما کر مسافروں کیلئے ایک آسانی پیدا فرمائی۔

(60) فاروقِ اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے تجویدِ قرآن کے سلسلے میں عرب جو عربیت کی تاکید فرمائی۔

(61) فاروقِ اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے اشاعتِ قرآن کی غرض سے شام/حمص/فلسطین کے علاوہ باقی مقامات پر قرآنی مدرسے قائم کیے۔

(62) فاروقِ اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے احکاماتِ خداوندی کے حفظ کیلئے سورۂ بقرہ / سورۂ نساء / سورۂ مائدہ / سورۂ حج / سورۂ نور کا یاد کرنا ضروری قرار دیا۔

(63) فاروقِ اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے ملک کی سیاست کے پیشِ نظر فوج کا سٹاف افسر خانہ / مترجم / طبیب و جراح پر مشتمل فرمایا۔

(64) فاروقِ اعظمؓ وہ تھے جن کے وجودِ مسعود کی برکت سے یزدگرد مقدمۃ الجیش کا افسر کئی سو بہادروں سمیت مسلمان ہوگیا تھا۔

(65) فاروقِ اعظمؓ وہ تھے جن کے اسلامی دبدبے کی وجہ سے قادسیہ ، جلولہ ، حلوان ، تکریت ، خوزستان، ایران ، اصفہان، طبرستان، آذربائجان، آرمینا، فارس، سیستان، مکران، خراسان، اردن، حمص، یرموک، بیت المقدس، اسکندریہ، طرابلس الغرب وغیرہ فتح ہوئے۔

(66)فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کی وجہ سے سیدنا حسینؓ سیّدہ شہر بانو سے نکاح کر کے بازیاب ہوئے.

(67)فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کے دروازے پر سیدنا علیؓ سیدنا حسینؓ کو لیکر شادی کیلئے تشریف لائے.

(68)فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے عترتِ رسولﷺ کی قدر کر کے اپنے بیٹے کے عزم کو شہر بانو کی شادی کے معاملے کو ناکام بنا دیا.

(69)فاروق اعظم وہ تھے جنہوں نے علی المرتضیؓ کے بیٹے کو اپنے بیٹے پر ترجیح دے کر حق اخوت ادا کیا.

(70)فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کی فتح کامرانی ولادت امام کا سبب بنی.

(71) فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کے کیے ہوئے عقد کو سیدنا علیؓ اور سیدنا حسینؓ نے برقرار رکھا.

(72)فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کے حواریین اور گوشہ نوشین کی گواہی سے سیدنا حسینؓ کا عقد نکاح منعقد ہوا.

(73)فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کے دور خلافت میں فقہ کو تکمیل و ترقی نصیب ہوئی.

(74)فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کی عدالت کا چرچا دنیا کے گوشے گوشے میں پھیل گیا.

(75)فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کی مجلس شوری کے رکن اکبر صحابہؓ ہی ہوا کرتے تھے.

(76)فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کی مساعی جمیلہ کی برکت سے صرف دور فاروقی میں چار ہزار مسجدیں تعمیر ہوئیں.

(77)فاروق اعظمؓ وہ تھے جو سادگی کے پیش نظر کسی درخت کے نیچے سو جانے سے بھی نہیں گھبراتے تھے.

(78)فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے کعبہ بیت اللہ کے غلاف کو اعلی قسم کے غلاف سے بدل دیا.

(79)فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے حرم محترم کی عمارت کو وسیع کر کے اردگرد دیوار بنا کر عام آبادی سے ممتاز کر دیا.

(80)فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے قحط سالی کے علاج میں 99 میل نہر پہاڑوں میں سے کھدوا کر دریائے نیل کو بحیره قلزم سے ملا دیا.

(81)فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے بڑے بڑے شہروں میں مسافر خانے تعمیر کروائے.

(82)فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے نہر ابو موسی کھدوا کر پیاسوں کی پیاس بجھا دی.

(83)فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے مکہ اور مدینہ کے راستے میں چوکیاں،حوض اور سرائیں تعمیر کروائیں.

(84)فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے اپنے گورنروں کو عدل و انصاف کی تلقین فرما کر رعایا پر احسان عظیم فرمایا.

(85)فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کے متعلق تفسیر فہمی میں "غلب المسلمون فارس فی امارات عمر" تسلیم کیا.

(86)فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کو داماد علیؓ ہونے کا شرف حاصل ہوا.

(87)فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے قضاة کو یہ آرڈر دیدیا کہ فیصلوں کے لیے پہلے قرآن بعدہ حدیث، بعدہ اجماع،بعدہ قیاس کو قبول کیا جائے.

(88)فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کی جلال بھری نگاہ کو دیکھ کر والیان تاج و تخت بھی مرعوب ہو جاتے تھے.

(89)فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے فتح بیت المقدس کے موقع پر باری باری چلنا تو منظور فرمایا مگر اونٹنی کو تکلیف نہ دی.

(90) سیدنا فاروق اعظمؓ وہ تھے جو بیت المال راشن لےکر یتیموں کے دروازے پر پہنچے.

(91)فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے مال غنیمت سے کبھی اپنے حصے سے زیادہ نہ لیا.

(92)فاروق اعظمؓ وہ تھے جو اس قدر محتاط تھے کہ بیت المال کے تیل سے جلتا ہوا چراغ اپنے کام کو لیے بجھا دیتے تھے.

(93)فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کے متعلق عیسائی یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ اگر دنیا میں دوسرا عمر ہوتا تو کفار کا نام و نشان نہ ہوتا.

(94)فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے فیصلہ رسول اللہﷺ پر اپیل کرنے پر منافق کو قتل کر دیا.

(95)فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کے وقت میں ازواجؓ رسول اللہﷺ اور عترتؓ رسول اللہﷺ کو ماہانہ وظیفہ باقاعدہ طور پر ملتا رہا.

(96)فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے ایک زمانہ جاہلیت کا اقرار نامہ کہ آپ سے محصول نہ لیا جائے گا پڑھ کر "لا لعمر ولا لابیه" فرمایا.

(97)فاروق اعظمؓ وہ تھے جنہوں نے توحیدی عقیدہ پر ثابت قدم ہونے کا یوں ثبوت دیا کہ حجرا اسود کو کہہ دیا تجھے ہم نافع و ضار نہیں مانتے تجھے ہم بوسہ حضورﷺ کے بوسہ دینے کی وجہ سے دیتے ہیں.

(98)فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کی شکل کو دیکھ کر عیسائی عالم پہچان جاتے تھے.

(99)فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کے بہشتی محل کو خواب میں حضور ﷺ نے مشاہدہ کیا.

(100)فاروق اعظمؓ وہ تھے جن کو حضور ﷺ نے زندگی میں بہشتی ہونے کی بشارت سنائی.

No comments:

Post a Comment

مزید تحریریں

Contact Form

Name

Email *

Message *

Popular Posts