Urdu Maktab

ہم اردو مکتب ڈوٹ کام پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں

Friday, March 22, 2013

کمپیوٹر کے استعمال کے دوران آنکھوں کے درد کا علاج

ٹیکساس… این جی ٹی… دن کا زیادہ تر وقت کمپیوٹر استعمال کرنے سے آنکھوں میں شدید تکلیف اور مختلف امراض کے لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔
تاہم اب اس کا بہت آسان حل تلاش کر لیا گیا ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس کی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق کمپیوٹر کے استعمال کے دوران ہر 20منٹ بعد 20فٹ فاصلے پر رکھی کسی چیز پر نگا ہیں مرکوز رکھنے سے آنکھوں کی تکلیف سے بچا جا سکتا ہے۔
 کمپیوٹر اسکرین پر مسلسل نظریں جمے رہنے سے آنکھیں خشک ہو کر بوجھل ہو جاتی ہیں جس سے انتہائی تھکن کا احساس پیدا ہو جاتا ہے۔
سائنسدانوں نے مزید واضح کیا کہ آنکھوں کی پلکیں جھپکاتے رہنے اور 20فٹ فاصلے پر رکھی اشیا کی طرف دیکھنے سے اس تکلیف سے بچا جا سکتا ہے۔ بس 20-20-20کے نہایت آسان فارمولے پر عمل کرنا ہو گا یعنی20منٹ بعد 20فٹ دور20سیکنڈتک دیکھیں ۔

No comments: